مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام اور عراق میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے دیرالزور کے ایئر بیس پر حملہ کیا جسے شامی فوج نے پسپا کرتے ہوئے 70 سے زائد داعشیوں کو واصل جہنم کردیا ہے۔دیر الزور میں اس فضائی اڈے پر حملے کا آغاز ہفتے کو علی الصباح کیے جانے والے ایک خود کش حملے سے کیا۔ پہلے اس ایئر بیس کے صدر دورازے پر ایک خود کش حملہ آور نے بم دھماکہ کیا جس کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ شامی ذرائع کے مطابق داعش دہشت گردوں کا اس حملے میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے اور شامی فورسز نے دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے انھیں پسپا کردیا ہے۔
شام
شامی فوج نے دیرالزور کے ایئربیس پر داعش کا حملہ پسپا کردیا/70 سے زائد داعشی ہلاک
مہر نیوز/7 دسمبر/ 2014 ء : شام اور عراق میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے دیرالزور کے ایئر بیس پر حملہ کیا جسے شامی فوج نے پسپا کرتے ہوئے 70 سے زائد داعشیوں کو واصل جہنم کردیا ہے۔
News ID 1845748
آپ کا تبصرہ