28 مارچ، 2017، 12:58 PM

یمنی فورسز کا سعودی عرب کے العسیر ہوائی اڈے پر تین میزائلوں سے حملہ

یمنی فورسز کا سعودی عرب کے العسیر ہوائی اڈے پر تین میزائلوں سے حملہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے العسیر میں واقع خمیس مشیط ہوائی اڈے پر تین میزائلوں سے حملہ کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے العسیر میں واقع خمیس مشیط ہوائی اڈے پر تین میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

ادھر یمنی فورسز نے صوبہ تعز کے علاقہ المخا میں کئی درجن سعودی مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔ یمنی فورسز نے صوبہ لحج کے علاقہ جبل صوفع میں بھی سعودی عرب کے کرائے کے مزدوروں اور فوجیوں پر کاری ضرب وارد کی ہے۔

ادھر اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بچوں کی ہلاکتوں میں ستّر فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
عرب دُنیا کے غریب ترین ملک یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ اب اپنے تیسرے سال میں داخل ہو گئی ہے گذشتہ دو سال میں سعودی عرب کی مجرمانہ اور بہیمانہ بمباری کے نتیجے میں یمن کے 40 ہزار افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

News ID 1871393

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha