مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں تعمیر نو سے متعلق امریکی ادارے سیگار کے سربراہ جان ایف سپوکو نے انکشاف کیاہے کہ افغانستان کے فوجی کمانڈر امریکہ اور دیگر اتحادیوں کی جانب سے دیا گیا اسلحہ طالبان کو فروخت کررہے ہیں۔ ڈیوک یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا افغان فوجی کمانڈر امریکہ کی جانب سے دی گئی خوراک بھی فوجیوں کو بلا معاوضہ مہیا کرنے کے بجائے انہیں فروخت کرتے ہیں۔امریکی عہدیدار نے کہا افغان فوج کا پٹرول فروخت کرنیوالے بھی یہی لوگ ہیں۔افغان فوج کے غیر موثر ہونے کی وجہ بھی کرپشن اور قیادت کا فقدان ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق خود امریکی فوجی بھی طالبان کو ہتھیار فراہم کرتے ہیں اور امریکی فوجی خطے میں دہشت گردی کو جاری رکھنے کے مشن پر بھی کام کررہے ہیں۔
افغانستان میں تعمیر نو سے متعلق امریکی ادارے سیگار کے سربراہ جان ایف سپوکو نے انکشاف کیاہے کہ افغانستان کے فوجی کمانڈر امریکہ اور دیگر اتحادیوں کی جانب سے دیا گیا اسلحہ طالبان کو فروخت کررہے ہیں۔
News ID 1871333
آپ کا تبصرہ