مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ہر ماہ اوسطا 100 یمنی شہری شہید ہوجاتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ نے سعودی عرب کو مہلک ہتھیار فراہم کرکے یمن جنگ کو مزید پیچیدہ کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور لندن نے سعودی رعب کا 5 ارب ڈالر کے ہتھیار فراہم کئے ہیں ۔ سعودی عرب نے بعض دیگر عرب ممالک اور امریکہ کی حمایت سے یمن پر گذشتہ 2 سال سے جنگ مسلط کررکھی ہے جبکہ یمنی فورسز اور عوام سعودی عرب کی جارحیت کا استقامت اور پائداری کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔ یمن جیسےغریب عرب ملک نے دس امیر عرب ممالک کے دانت کھٹے کردیئے ہیں جن میں سعودی عرب، قطر، کویت۔ امارات ،بحرین، اور اردن شامل ہیں۔ جبکہ پاکستان اور سوڈان کے فوجی بھی سعودی عرب کو جنگ میں مدد فراہم کررہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ہر ماہ اوسطا 100 یمنی شہری شہید ہوجاتے ہیں۔
News ID 1871327
آپ کا تبصرہ