24 فروری، 2017، 4:58 PM

ایران کے سیاسی، علاقائی اور قومی مفادات مسئلہ فلسطین سے جڑے ہوئے ہیں

ایران کے سیاسی، علاقائی اور قومی مفادات مسئلہ فلسطین سے جڑے ہوئے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین کو ایران کا سب سے اہم اور پہلا مسئلہ قرارد یتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے سیاسی، علاقائی اور قومی مفادات مسئلہ فلسطین سے جڑے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ  آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کے خطبوں میں خطیب جمعہ نے مسئلہ فلسطین کو ایران کا سب سے اہم اور پہلا مسئلہ قرارد یتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے سیاسی، علاقائی اور قومی مفادات مسئلہ فلسطین سے جڑے ہوئے ہیں۔

خطیب جمعہ نے تہران میں فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں منعقدہ کانفرنس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کانفرس میں شریک تمام ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

خطیب جمعہ نے مسئلہ فلسطین کو ایک اسلامی مسئلہ قراردیتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ کہتے ہیں آپ کا مسئلہ فلسطین سے کیا تعلق ہے جبکہ ان لوگوں کو صریح طور پر کہنا چاہیے کہ آپ کا اسلام سے کیا تعلق ہے ؛مسئلہ فلسطین اسلام کا مسئلہ ہے اسلام کہتا ہے کہ اسلامی سرزمین پر کفار اور اغیار کا قبضہ حرام ہے ، فلسطین پر کفار کا قبضہ ہے کفار کا قبضہ حرام ہے اور ہم اسلامی سرزمین آزاد کرنے کے سلسلے میں جد وجہد کررہے ہیں اور مسئلہ فلسطین کی حمایت کررہے ہیں۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین کو نظر انداز نہیں کرسکتے، ہم مسئلہ فلسطین کے لئے تمام مشکلات برداشت کررہے ہیں ۔ ہمارے خلاف مغربی اور بعض عربی ممالک کی تمام سازشوں کا مقصد یہی ہے کہ ہم فلسطینیوں کی حمایت ترک کردیں اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں آواز بلند کرنا بند کردیں۔ دنیا کو سمجھ لینا چاہیے کہ مسئلہ فلسطین ایران کا پہلا اور اہم مسئلہ ہے ۔ ہمارے سیاسی، علاقائي اور قومی مفادات مسئلہ فلسطین سے جڑے ہوئے ہیں۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ اسرائیل کو برطانیہ نے وجود عطا کیا اور اس کے بعد برطانیہ نے اسرائیل کی حفاظت کا کام امریکہ کے سپرد کردیا اور خود بھی اسرائیل کی حفاظت کررہا ہے۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ آج امریکہ اور برطانیہ مشرق وسطی کے قدرتی وسائل اور ذخائر پر قبضہ کئے ہوئے ہیں اور انھوں نے اپنی مرضی کے حکام کو عرب ممالک پر مسلط کررکھا ہے جو ان کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہین اور جن کی مسئلہ فلسطین کے اسلامی ہونے پر کوئی توجہ نہیں۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کی تشکیل اور انھیں اسرائیل مخالف اسلامی ممالک پر مسلط کرنا اور ان کی فوجی اور سیاسی سطح پر حمایت کرنا مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے لئے ایک اہم سازش ہے۔

انھوں نے کہا کہ شام فلسطینیوں کا حامی واحد عرب ملک تھا جسے امریکہ ، اسرائيل اور ان کے حامی عرب ممالک نے دہشت گردوں کے ذریعہ تباہ کردیا ہے شام کی فوج  کواسرائیل کے مد مقابل کمزور کرنے کے لئے شام کے میدان میں دہشت گردوں کو اتارا گیا اور ان کی بھر پور مدد کی گئی۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ بعض عرب ملک حقیقت میں خائن ہیں جو خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کررہے ہیں اور اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکہ ، برطانیہ اور ان کے علاقائي حامی نابود ہوجائیں گے اور اسلام و مسلمانوں کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فتح نصیب ہوگی۔

News ID 1870677

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha