19 فروری، 2017، 12:04 PM

مغربی ممالک کی پالیسیاں دہشت گردی میں اضآفہ کا باعث بنیں گی

مغربی ممالک کی پالیسیاں دہشت گردی میں اضآفہ کا باعث بنیں گی

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی الگ تھلگ رکھنےکی پالیسیاں دہشت گردی کےخلاف جنگ میں معاون نہیں بلکہ دہشت گردی میں اضافہ کا سبب بنیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مغربی ممالک  کی الگ تھلگ رکھنےکی پالیسیاں دہشت گردی کےخلاف جنگ میں معاون نہیں بلکہ دہشت گردی میں اضافہ کا سبب بنیں گی۔میونخ میں سکیورٹی کانفرنس کے دوران انسداد انتہاپسندی اوردہشت گردی کے موضوع پر پینل مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے گئے 90 فیصد سے زائد افراد مسلمان ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی مشترکہ جنگ ہے، دہشت گردی کسی مذہب سے منسلک نہیں ،ہم دہشت گردی کےخلاف جنگ کےعزم پرقائم ہیں۔
 

News ID 1870558

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha