15 جون، 2014، 10:54 PM

پاکستانی وزیر دفاع

طالبان دہشت گردوں کے خآتمہ تک فوجی آپریشن جاری رہےگا

طالبان دہشت گردوں کے خآتمہ تک فوجی آپریشن جاری رہےگا

مہر نیوز/ 15 جون / 2014 ء : پاکستان کےوزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کے خلاف شروع کیا جانے والا فوجی آپریشن طالبان دہشت گردوں کے مکمل خاتمے یا ہتھیار ڈالنے تک جاری رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےوزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں کے خلاف شروع کیا جانے والا فوجی آپریشن طالبان دہشت گردوں کے مکمل خاتمے یا ہتھیار ڈالنے تک جاری رہے گا۔پاکستانی وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کے ذریعہ ملک میں جاری دہشت گردی کے خاتمے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن دہشت گردوں کی جانب سے معصوم شہریوں اور قومی اثاثوں پر حملوں نے مایوس کیا لہذا اب شہریوں اور قومی اثاثوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، پوری قوم مکمل طور پر افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ آپریشن بہت جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا اور پاک فوج کو فتح حاصل ہوگی۔خواجہ آصف نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن سے وہاں کے لوگوں کو مشکلات پیش آئیں گی جب تک آپریشن اپنے انجام تک نہیں پہنچتا حکومت شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لئے انتظامات کرے گی اور جیسے ہی وہ علاقہ دہشت گردوں سے پاک ہوگا تو لوگوں کو واپس ان کے علاقوں میں آباد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے ردعمل میں دہشت گرد شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کریں گے جس کے لئے صوبائی حکومتیں مکمل طور پر تیار ہیں لیکن جب آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا جائے گاتو قوم دہشت گردی سے ہمیشہ کے لئے محفوظ ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ سلفی وہابی دہشت گردوں نے پاکستان، افغانستان، عراق شام یمن اور مصر سمیت کئی اسلامی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے دہشت گردوں کو سعودی عرب ، اسرائيل اور بعض خلیجی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

News ID 1837158

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha