8 فروری، 2017، 1:02 PM

مسلم ملکوں پر سفری پابندیاں پھر عائد ہوجائیں گی، امریکہ

مسلم ملکوں پر سفری پابندیاں پھر عائد ہوجائیں گی، امریکہ

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مرتبہ پھر سات مسلم ممالک پر امریکہ کے لئے سفری پابندیاں لگ جائیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مرتبہ پھر سات مسلم ممالک پر امریکہ کے لئے سفری پابندیاں لگ جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایسے وسیع اختیارات ہیں کہ وہ قومی مفاد میں قدم اٹھا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایک انتظامی حکم نامے میں کہا تھا کہ عراق، شام، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن سے کوئی بھی شخص 90 دنوں تک امریکہ نہیں آ سکے گا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اس فیصلے کے خلاف اپلیٹ کورٹ درخواست دائر کی لیکن ٹرمپ انتظامیہ کے وکلاء کا موقف سننے کے بعد امریکی اپلیٹ کورٹ نےپابندی کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ اس فیصلے کے خلاف امریکہ اور امریکہ کے باہر بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے اور امریکی ہوائی اڈوں پر افراتفری نظر آئی جس کے بعد امریکی عدالت نے صدر کے حکم نامے کو معطل کر کےسات مسلم ملکوں پر عائد کی جانے والی سفری پابندیاں ختم کر دی تھیں۔

News ID 1870292

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha