مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے امریکہ کی طرف سے ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کو غیر تعمیری قراردیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے اقتصادی پابندیوں کو نامناسب طریقہ قراردیتے ہوئے کہا کہ عالمی تعلقات کے سلسلے میں امریکہ کا رویہ نامناسب ہے۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے نافاذ میں کوئی مشکل موجود نہیں ہے اور ایران کے میزائل تجربات کا مشترکہ ایٹمی معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ نے امریکہ کی طرف سے ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کو غیر تعمیری قراردیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
News ID 1870260
آپ کا تبصرہ