مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی حکومت نے ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی قرارداد پر مثبت رائے دینے کے باوجود امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں پر شدید تنقید اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی اینٹر فیکس نے روسی نائب وزير خارجہ " سرگئی ریابکوف " کے حوالے سے یہ خبـر دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو اس بات پر کافی افسوس اور تعجب ہوا ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین نے ہماری درخواست پر توجہ نہیں دی روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ پابندیاں ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے سلسلے میں تعاون پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہیں۔یورپی یونین کے حکام نے برسلز میں جمعرات کے اجلاس میں ایران کے خلاف یکطرفہ پابنیداں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
روس
ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیاں افسوسناک ہیں// ہماری درخواست پر امریکہ نے توجہ نہیں دی
روسی حکومت نے ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی قرارداد پر مثبت رائے دینے کے باوجود امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں پر شدید تنقید اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
News ID 1102782
آپ کا تبصرہ