1 فروری، 2017، 11:58 AM

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم میں حضور

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم میں حضور

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عشرہ فجر کی مناسبت سے حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم میں حاضر ہو کر رہبر کبیر انقلاب اسلامی اور شہداء کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عشرہ  فجر کی مناسبت سے حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم میں حاضر ہو کر رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے مرحوم سابق سربراہ کی قبر پر بھی فاتحہ خوانی کی  اور ان کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت اور مغفرت طلب کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گلزار شہداء میں حاضر ہوکر گرانقدر شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور سابق صدر شہید محمد علی رجائی اور سابق وزير اعظم محمد جواد باہنرکی قبور پر فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

News ID 1870126

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha