مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں پلاسکو عمارت کے حادثے میں شہید ہونے والے فائر بریگيڈ کے 16 شہیدوں کی تشییع اور نماز جنازہ میں ایران کےاعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی اور آیت اللہ امامی کاشانی نے شہداء کے پیکر پاک پر نماز جنازہ ادا کی۔
شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے مؤمنین صبح 7 بجے سے ہی مصلی امام خمینی (رہ) پہنچنا شروع ہو گئے نماز جنازہ کی رسم کا آغاز 8 بج کر 30 منٹ پر تلاوت کلام اللہ مجید اور نوحہ و مرثیہ خوانی سے ہوا۔ مؤمنین نے فائر بریگیڈ کے شہداء کی فداکاری اور جاں نثاری پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔
کل رات رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں پلاسکو شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کو اپنے فداکار جوانوں کے پختہ عزم ، ہمت اور شجاعت پر ناز ہے اور شہدائے پلاسکو نے دفاع مقدس کے شہداء کی یادوں کو تازہ کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ