پاکستان کا " را " کے 25 اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا دعوی

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان نے گلگت بلتستان سے ہندوستانی خفیہ ایجنسی " را " کے 20 سے 25 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان نے گلگت بلتستان سے ہندوستانی خفیہ ایجنسی " را " کے 20 سے 25  افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا  کا کہنا تھا کہ پارا چنار حملے کے حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں تاہم گلگت بلتستان سے 20 سے 25 افراد کی گرفتاری کی رپورٹ ملی ہے جو بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لئے کام کرتے تھے اور یہ دہشت گرد گلگت بلتستان میں سی پیک منصوبے کے خلاف بھی کام کررہے تھے۔

News Code 1870004

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =