مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ میں چند مسلم ممالک کے شہریوں کا داخلہ محدود کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ دنیا کو اس وقت دہشت گردی کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے اے بی سی نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندی مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے بلکہ ان ممالک کے خلاف ہے جہاں دہشت گردی عروج پر ہے۔ ٹرمپ نے ممالک کا نام لینے سے گریز کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ یورپ نے جرمنی سمیت دیگر ممالک میں ہزاروں افراد کو داخلے کی اجازت دے کر بہت بڑی غلطی کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ تشدد پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ جب انہوں نے خفیہ ایجنسیوں کے افسران سے پوچھا کہ کیا تشدد کام کرتا ہے تو اس پر ان کا جواب تھا ہاں، بالکل۔ ٹرمپ نے کہا کہ داعش کے خلاف کارروائی سے امریکہ کو تحفظ ملےگا۔ واضح رہے کہ امریکہ نے ہی سعودی عرب کے ساتھ ملکر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو تشکیل دیا اور رعاق و شام میں امریکہ نے داعش کی ہر لحاظ سے بھر پور مدد کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ میں چند مسلم ممالک کے شہریوں کا داخلہ محدود کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ دنیا کو اس وقت دہشت گردی کا سامنا ہے۔
News ID 1870003
آپ کا تبصرہ