مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے نائب وزیر اعظم نعمان کورٹولموش نے امریکہ کی نئی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کردے۔ ترکی کے نائب وزیر اعظم نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترکی کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث مجرم فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کردے ، ترک نائب وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ کےنئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رفتار میں تبدیلی کو دیکھتے ہوئے ترکی نے ان سے فتح اللہ گولن کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ فتح اللہ گولن سنی مذہبی رہنما ہیں جو امریکہ میں جلاوطنی کی زندگی بسر کررہے ہیں ۔
ترکی کے نائب وزیر اعظم نے امریکہ کی نئی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کردے۔
News ID 1869938
آپ کا تبصرہ