مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں ابروتزو کے علاقے گرین سسو کے قریب پہاڑوں میں واقع تین منزلہ ہوٹل پر برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اٹلی کے علاقے ابروتزو میں زلزلے کے بعد ہوٹل ریگوپیانو پر ایک برفانی تودہ آن گرا جس نے پورے ہوٹل اور وہاں مقیم کم از کم 30 افراد کو اپنے نیچے دفن کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق اٹلی کے مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں میں شدید برفباری ہوئی اور گزشتہ روز ابرتزو سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے متعدد جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ یہ حادثہ بھی زلزلے کے باعث ہی وقوع پذیر ہوا ہے۔ امدادی ٹیموں کو ہیلی کاپٹروں اور خصوصی امدادی گاڑیوں کے ذریعے متاثرہ علاقے میں بجھوایا جاچکا ہے تاہم شدید برفباری کے سبب امدادی کارکنوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
اٹلی میں ابروتزو کے علاقے گرین سسو کے قریب پہاڑوں میں واقع تین منزلہ ہوٹل پر برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1869836
آپ کا تبصرہ