17 جنوری، 2017، 1:25 PM

ایران اور روس کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹریوں کی ٹیلیفون پر گفتگو

ایران اور روس کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹریوں کی ٹیلیفون پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری علی شمخانی نے روس کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری نیکولائی پٹروشیف سے شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری علی شمخانی نے روس کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری  نیکولائی پٹروشیف سے شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایران اور روس کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹریوں نے ٹیلیفون پرشام میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ اقدام  اور شام کے سیاسی اور فوجی حالات کے بارے میں بات چیت اور گفتگو کی۔ اس گفتگو میں قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شام کے بارے میں روس ، ایران اور ترکی کے سہ فریقی اجلاس کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔ ایران اور روس کی قومی سلامتی کے سکریٹریوں نے شام کے بارے میں باہمی صلاح و مشورے کو جاریر کھنے پر بھی تاکید کی ہے۔

News ID 1869784

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha