4 جنوری، 2017، 10:49 AM

ترکی میں ایمرجنسی میں مزید تین ماہ کی توسیع

ترکی میں ایمرجنسی میں مزید تین ماہ کی توسیع

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے جاری ایمرجنسی میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے جاری ایمرجنسی میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ ترک نائب وزیراعظم کے مطابق ایمرجنسی 19 جنوری سے 90 روز تک نافذ العمل رہے گی، فتح اللہ گولن نیٹ ورک اور تمام دہشت گرد گروپوں کےخاتمے تک ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ ترکی میں 15 جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد 20 جولائی کو ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی، ناکام فوجی بغاوت کے دوران 240 سے زائد افراد ہلاک  اور2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ترکی نے ایک لاکھ سے زائد افراد کوگرفتار کرکے نوکریوں سے برطرف یا جیل بھیج دیا ہے۔

News ID 1869466

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha