مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چلی کے ساحلی شہر والپارازیو کے نواحی جنگل میں لگنے والی آگ سے درجنوں مکانات جل کر خاک ہوگئے ہیں جبکہ 19 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ شام والپارازیو کے قریبی جنگل لاگونا وردے میں لگنے والی یہ آگ تیز ہواؤں کی وجہ سے جلد ہی قریبی پہاڑی پلایا آنچا پر موجود آبادی تک پھیل گئی جس نے راتوں رات وہاں بنے ہوئے کم از کم 100 مکانات جلا کر خاک کردیئے۔ذرائع کے مطابق اس آگ سے 19 افراد زخمی جبکہ 400 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ مقامی فائر بریگیڈ اس آگ کو بجھانے میں ناکام رہی جبکہ کئی گھنٹوں تک تباہی پھیلانے کے بعد یہ آگے بالآخر صبح تک بجھ گئی۔
چلی کے ساحلی شہر والپارازیو کے نواحی جنگل میں لگنے والی آگ سے درجنوں مکانات جل کر خاک ہوگئے ہیں جبکہ 19 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1869464
آپ کا تبصرہ