مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے شہر برلن میں ہوئے دہشت گرد حملے کے شبہے میں جرمن پولیس نے ایک پاکستانی ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کر اسے مشتبہ حملہ آور قرار دیا تھا تاہم پولیس نے زیر حراست پاکستانی کو برلن حملے سے کلیئر قرار دے دیا ہے۔ جرمن پولیس نے برلن حملے کے الزام میں پاکستانی نوجوان کو غلطی سے حراست میں لینے پر معذرت کر لی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ 23سالہ نوید کے کپڑوں سے نہ خون کے نشان ملے نہ ہی کسی دہشت گرد تنظیم سے اس کے تعلق کا ثبوت ہے۔ جرمن پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ حملے کا اصل مجرم اسلحے سمیت فرار ہے جو مزید نقصان کر سکتا ہے۔
جرمنی کے شہر برلن میں ہوئے دہشت گرد حملے کے شبہے میں جرمن پولیس نے ایک پاکستانی ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کر اسے مشتبہ حملہ آور قرار دیا تھا تاہم پولیس نے زیر حراست پاکستانی کو برلن حملے سے کلیئر قرار دے دیا ہے۔
News ID 1869123
آپ کا تبصرہ