10 دسمبر، 2016، 5:26 PM

افغان سیکورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کاروائی، 64 شدت پسند ہلاک

افغان سیکورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کاروائی، 64 شدت پسند ہلاک

افغان سیکورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کاروائیوں میں 64 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ شدت پسندوں کا اسلحہ، گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کاروائیوں میں 64 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ شدت پسندوں کا اسلحہ، گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا ہے۔ جنوبی اور مغربی افغانستان میں مختلف فضائی کاروائیوں میں 14عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ فرح کے ضلع بالا بولوک میں فضائی حملے میں 12عسکریت پسند مارے گئے۔ ہلمند صوبے کے ضلع نحر سراج میں ایک اور فضائی کاروائی میں 2 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فضائی کاروائیوں میں شدت پسندوں کا اسلحہ ،گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا۔ جنوبی صوبہ قندھار میں سیکورٹی فورسز کی کاروائیوں میں 50 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ افغان آرمی کی 205ویں اٹل کور کے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان آرمی کی سپیشل فورسز کے قندھار کے ضلع نش میں ’’شفق ٹو‘‘ کے نام سے کیے جانے والے خصوصی آپریشن کے دوران 50 شدت پسند مارے گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جھڑپوں کے دوران بھاری اسلحہ بھی استعمال کیا گیا۔ ادھر صوبہ پروان میں طالبان نے 4 شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں گولی مار کر قتل کردیا۔ متاثرہ افراد ضلع سیاگرد کے گاؤں دارا سیدن کے رہائشی تھے۔

News ID 1868908

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha