مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہائی کے مواخذے کی تحریک کامیاب ہو گئی، انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور وزیراعظم نے عبوری صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔ جنوبی کوریا میں چھ ہفتوں سے جاری احتجاجی تحریک آخرکار کامیاب ہو گئی ہے، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں گھری صدر پارک گیون ہائی کا مواخذہ کر دیا گیا،مواخذے کے بعد پارک کو گھر بھیج دیا گیا ہے،ان کی جگہ وزیر اعظم ہانگ کیو آن نے چارج سنبھال لیا ہے، یہ عبوری سربراہ ہوں گے۔ حزب اختلاف کی جانب سے پیش کئے گئے مواخذے کے بل کی حمایت میں 234 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ 56 ارکان نے صدر کا ساتھ دیا۔ تین سو ارکان کی اسمبلی میں صدر پارک کی اپنی پارٹی کے ارکان نے بھی ان کے خلاف ووٹ ڈالا۔ حزب اختلاف کی تین جماعتوں نے صدر پارک کے مواخذے کی قرار داد پیش کی تھی، انہوں نے مواخذے سے بچنے کے لئے مستعفی ہونے کی پیشکش کی تھی جسے حزب اختلاف نے ٹھکرا دیا تھا۔
جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہائی کے مواخذے کی تحریک کامیاب ہو گئی، انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور وزیراعظم نے عبوری صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔
News ID 1868897
آپ کا تبصرہ