9 دسمبر، 2016، 10:34 AM

عراقی فوج کی موصل کے مشرق میں اہم پیشقدمی جاری

عراقی فوج کی موصل کے مشرق میں اہم پیشقدمی جاری

عراقی فورسز کا موصل میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے اور موصل کے مشرق میں عراقی فورسز کی اہم پیشقدمی جاری ہے۔

مہر خبرررساں ایجنسی نے النہرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز کا موصل میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے اور موصل کے مشرق میں عراقی فورسز کی اہم پیشقدمی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز نے المصارف اور المیثاق علاقوں کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ عراقی فورسز اور رضاکار دستوں نے موصل کے بڑے حصے کو داعش سے چھڑالیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق داعش دہشت گرد شہری علاقوں پر راکٹوں سے حملہ کررہے ہیں جس کی وجہ سے عراقی فورسز شہریوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں بتدریج آگے بڑھ رہی ہیں۔عراقی حکومت اور عوام نے موصل سے وہابی دہشت گردوں کے خاتمہ کا عزم بالجزم کررکھا ہے۔

News ID 1868870

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha