مہر خبررساں ایجنسی نےفرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر الرقہ پر امریکی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں20 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے اس علاقے میں فضائی حملے کی تصدیق کی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ حملے میں شہریوں کی ہلاکت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ شام میں انسانی حقوق کیلیے کام کرنے والے برطانوی مانیٹرنگ گروپ کا کہنا ہے کہ الرقہ کے شمالی علاقے کے گاؤں میں رات گئے ہونے والی امریکی طیاروں کی بمباری میں درجنوں شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی فورسز نے الرقہ میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا ہے اور ابھی مزید جھڑپیں جاری ہیں۔ مانیٹرنگ گروپ کے چیف رامی عبدالرحمن نے بتایا کہ فضائی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے جس میں 9 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں، فضائی کارروائی میں 32 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ اس علاقہ میں امریکہ کردوں کے ساتھ ملکر داعش کے خلاف لڑ رہا ہے۔
شام کے شہر الرقہ پر امریکی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں20 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1868209
آپ کا تبصرہ