7 نومبر، 2016، 8:02 PM

ظریف کی دمشق، تہران اور ماسکو کے درمیان سہ فریقی تعاون پر تاکید

ظریف کی دمشق، تہران اور ماسکو کے درمیان سہ فریقی  تعاون پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شام کے نائب وزير خارجہ فیصل مقداد سے ملاقات میں دمشق، تہران اور ماسکو کے درمیان سہ فریقی تعاون پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے نائب وزير خارجہ فیصل مقداد تہران کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی ،۔ ایران کے وزير خارجہ نے اس ملاقات میں  شام، ایران اور روس کے درمیان باہمی تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شام کے مسئلہ کو مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے لیکن امریکہ اور اس کے اتحاد اس سلسلے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ اس ملاقات میں فیصل مقداد نے شام کی تازہ ترین صورتحال سے جواد ظریف کو آگاہ کیا۔۔

News ID 1868150

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha