29 اکتوبر، 2016، 5:06 PM

تیونس کا امریکہ کو فوجی چھاؤنی دینے سے انکار

تیونس کا امریکہ کو فوجی چھاؤنی دینے سے انکار

تیونس نے امریکی ڈرون طیاروں کو اپنی فضائی چھاؤنی استعمال کرنے کی اجازت دینے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے امریکہ کو تیونس کی فوجی چھاؤنی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے جبکہ خلیجی عرب ممالک نے اپنے فوجی اڈے امریکہ کے حوالے کئے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس نے امریکی ڈرون طیاروں کو اپنی فضائی چھاؤنی استعمال کرنے کی اجازت دینے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے امریکہ کو تیونس کی فوجی چھاؤنی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے جبکہ خلیجی عرب ممالک نے اپنے فوجی اڈے امریکہ کے حوالے کئے ہوئے ہیں۔
تیونس کی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق امریکہ کے ساتھ عسکری روابط کے تحت واشنگٹن کی جانب سے تربیت کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی مہیا کی گئی ہے، یہ ڈرون طیارے لیبیا کے ساتھ جنوب مشرقی سرحد کی نگرانی بھی کرتے ہیں۔ترجمان نے واضح کیاکہ یہ ڈرون طیارے لیبیا میں داعش پر حملوں میں استعمال نہیں کیے جا رہے ۔ ایک امریکی اخبار کے مطابق لیبیا میں کاروائیوں کے لیے امریکہ تیونس کی سرزمین استعمال کر رہا ہے۔

News ID 1867938

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha