مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے صوبہ مرکزی کے شہر اراک میں ایک عظيم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے ایران کی ترقی اور پیشرفت قومی تعاون اور اتحاد کے سائے میں حاصل ہوئی ہے۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ جو قوم حضرت امام حسین علیہ السلام ، عاشورا اور شہداہ کے راستے پر گامزن ہو اسے دنیا اور آخرت میں عزت اور عظمت نصیب ہوگی اور وہ ترقی و پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن رہےگی۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ صوبہ مرکزی وہ صوبہ ہے جس میں ایسی شخصیت نے پرورش پائی جو آج ایران اور پوری دنیا کے لئے فخر کا باعث ہے حضرت امام خمینی (رہ) نے ایرانی قوم کو عزت ، آزادی اور استقلال عطا کیا اور انھوں نے دوسری اقوام کو بھی سامراجی طاقتوں سے لڑنے اور ٹکرانے کا عزم و حوصلہ عطا کیا۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہماری قوم حضرت امام خمینی (رہ) کی قدرداں ہے اور قدرداں رہےگی اور امام خمینی (رہ) کے راستے پر گامزن رہ کر اسلامی انقلاب کے پرچم کو عالمی اسلامی انقلاب کے مالک اور صاحب العصر (عج) کے حوالے کرےگي۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ صوبہ مرکزی ایک صنعتی صوبہ ہے جس میں 890 صنعتی مراکز موجود ہیں اور حکومت کی اس صوبہ پر خاص توجہ ہے ۔ صدر نے کہا کہ صوبہ کے عوا م کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس میں سب سے پہلے ماحولیات پر توجہ دی گئی ہے ۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ گذشتہ برسوں میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکیاں دی جارہی تھیں لیکن آج وہی دھمکیاں دینے والے ایران میں سرمایہ کاری کے لئے لائن میں کھڑے ہیں ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے صوبہ مرکزی کے شہر اراک میں ایک عظيم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے ایران کی ترقی اور پیشرفت قومی تعاون اور اتحاد کے سائے میں حاصل ہوئی ہے۔
News ID 1867796
آپ کا تبصرہ