مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات پر زور دیا ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے، پاکستان ان گروہوں کے خلاف بھی کارروائی کرے جن کے محفوظ ٹھکانے ہیں۔ امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل کا بھی حامی ہے تاہم اس میں اس کا کوئی کردار نہیں ،نہ ہی کوئی مداخلت کرنا چاہتے ہیں۔
امریکہ نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات پر زور دیا ہے۔
News ID 1867698
آپ کا تبصرہ