مہر خبررساں ایجنسی نے المیدان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کے حسینی عزاداروں نے نویں محرم کی شب میں بحرینی شیعوں کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے عظیم اجتماع منعقدعزاداری منائی اورسید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اطلاعات کے مطابق اس سے قبل بھی بحرین کے حسینی عزاداروں نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے مجالس عزا برپا کیں ۔ بحرین کی ظالم و جابر آل خلیفہ حکومت نے بعض علاقوں نے حسینی شعائر اور بینروں کو ہٹانے کا اقدام کیا جسے شیعہ مسلمانوں نے ناکام بنادیا ہے۔
آپ کا تبصرہ