30 ستمبر، 2017، 4:11 PM

یمن میں محرم الحرام کی نویں تاریخ میں عزاداروں کا عظیم اجتماع

یمن میں محرم الحرام کی نویں تاریخ میں عزاداروں کا عظیم اجتماع

یمن کے دارالحکومت صنعا اور صوبہ صعدہ میں سید الشہداء کے عزاداروں نے محرم الحرام کی نویں تاریخ میں عظیم اجتماع برپا کرکے اپنے مولا اور آقا کے ساتھ عقیدت کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا اور صوبہ صعدہ میں سید الشہداء کے عزاداروں نے محرم الحرام کی نویں تاریخ میں عظیم اجتماع برپا کرکے اپنے مولا اور آقا کے ساتھ عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سید الشہداء کے عزاداروں نے حضرت امام حسین علیہ السلام  کی عزاداری منانے کے ساتھ یمن پر اس دور کے سعودی عرب کے ٹرمپ نواز اور یزید صفت بادشاہ ملک سلمان کے بہیمانہ ہوائی حملوں کی مذمت کی۔ عرب ذرائع کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی گذشتہ دو برسوں سے بربریت اور جارحیت جاری ہے جس ميں 30 ہزار سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1875638

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha