مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق کربلائے معلی میں آج سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کا چہلم انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا کربلا کے اس تاریخي اور عظيم اجتماع میں عراق سمیت 60 ممالک کے 20 ملین عزاداروں نے شرکت کی اور کربلائے معلی کو اپنے آنسوؤں کے حلقے میں لےلیا۔
عزاداروں نے اس موقع پر زیارت اربعین کی تلاوت کا بھی شرف حاصل کیا۔ کربلا میں آج شیعوں، سنیوں اور عیسائيوں نے ملکر حضرت امام حسین (ع) کی بارگاہ میں اپنی عقیدت کے پھول نچھاور کئے اور اس دور کے داعش یزیدیوں پر ثابت کردیا کہ حضرت امام حسین (ع) کا تعلق عالم انسانیت سے ہے اور یزیدیوں کا آج بھی دنیا میں کوئي مقام نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ