مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں آج سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کا چہلم انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے اس وقت دنیا بھر سے آئے ہوئے کئی ملین زائر کربلا میں موجود ہیں ۔ کربلا کے اس تاریخي اور عظيم اجتماع میں عراق سمیت 80 سے زائد ممالک کے 20 ملین سے زائد عزاداروں نے شرکت کی اور کربلائے معلی کو اپنے آنسوؤں کے حلقے میں لے رکھا ہے۔ ادھر ایران ، پاکستان، ترکی ، کویت، سعودی عرب ، لبنان ، شام ، آذربائیجان ، ہندوستان اور دیگر ممالک میں بھی آج نواسہ رسول (ص)حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کا چہلم آج دنیا بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
عراق ، ایران ، پاکستان، ترکی ، کویت، سعودی عرب ، لبنان ، شام ، آذربائیجان ، ہندوستان اور دیگر ممالک میں آج نواسہ رسول (ص)حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
News ID 1885197
آپ کا تبصرہ