23 اگست، 2016، 3:19 PM

ترکی کی شام ميں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

ترکی کی  شام ميں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

ترکی نے شام کے شمالی علاقے میں وہابی دہشت گرد تنظیم دولتِ اسلامیہ (داعش) کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے شام کے شمالی علاقے میں وہابی دہشت گرد تنظیم دولتِ اسلامیہ (داعش) کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ غازی انتپ میں ہفتے کے روز ہونے والے خود کش حملے کے بعد ترکی نے اپنی حدود سے توپخانے کے ذریعے شامی علاقے جرابلس اور منبج میں دولتِ اسلامیہ اور کرد ملیشیا وائے پی جی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔کرد جنگجو منبج میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں تاہم ٹی وی رپورٹس کے مطابق ترکی نے اس علاقے میں کرد جنگجوو¿ں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ شام کے شمالی علاقوں سے دولتِ اسلامیہ کا صفایا کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ترکی اس سے قبل داعش دہشت گردوں کا حامی رہا ہے لیکن ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترکی شام کے بارے میں اپنی پالیسی تبدیل کرنے پر غور کررہا ہے۔ اس سے قبل ترکی کی امریکہ نواز پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں شامی مسلمانوں آوارہ وطن ہوگئے ہیں۔

News ID 1866417

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha