مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ افغانستان میں مختلف گروپس داعش سے منسلک ہورہےہیں جن کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ مارک ٹونر نے طالبان کی باہمی لرائی کو طالبان کے کمزور ہونے کی دلیل قراردیتے ہوئے کہا کہ طالبان کی کمزوری سے افغان عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ اور طالبان افغان عوام کو نقصان پہنچانے میں کمزور ہوجائیں گے۔ ٹونر کا کہنا تھا کہ طالبان کو چاہیے کہ وہ ہتھیار رکھ دیں، آئین کو تسلیم کریں اور افغان امن عمل میں شرکت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے داعش اورالقاعدہ کی فنڈزتک رسائی روکنے کیلئے بڑے اقدامات کیے، دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنا اب بھی بڑا چیلنج ہے۔ ادھر القاعدہ کے سابق رہنما اسامہ بن لادن کے بیٹے نے اپنے ایک بیان میں امریکہ سے نجات حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب سمیت عرب بادشاہتوں کے خآتمہ کا مطالبہ کیا ہے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن نے اپنے پیغام ميں کہا ہے کہ سعودی عرب میں بادشاہت کا خاتمہ خطے میں امریکی خاتمہ کا پیش خیمہ ثابت ہوگا اس نے کہا کہ عرب مسلمانوں کو امریکہ سے وابستہ عرب حکومتون پر کاری ضرب وارد کرنی چاہیے۔ اس نے سعودی عرب کے جوانوں پر زوردیا کہ وہ سعودی حکوتم کے خلاف انقلاب برپا کرکے اس کا خاتمہ کردیں۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ افغانستان میں مختلف گروپس داعش سے منسلک ہورہےہیں جن کا جائزہ لے رہے ہیں ۔
News ID 1866302
آپ کا تبصرہ