18 اگست، 2016، 12:12 AM

پاکستان الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کو نوٹس جاری

پاکستان الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کو نوٹس جاری

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نا اہلی کے ریفرنس کے معاملے پر وزیراعظم کو 6 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نا اہلی کے ریفرنس کے معاملے پر وزیراعظم کو 6 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم 6 ستمبر تک تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں، اسحاق ڈار، حمزہ شہباز، شہبازشریف اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سینیٹر لیاقت ترکئی کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین کو 6 ستمبر تک جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کے احکامات دیئے ہیں۔

News ID 1866290

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha