13 اگست، 2016، 11:44 AM

اقوام متحدہ کی جنوبی سوڈان میں امن امن فوج بھیجنے کی منظوری

اقوام متحدہ کی جنوبی سوڈان میں امن امن فوج بھیجنے کی منظوری

اقوام متحدہ نےخانہ جنگی کے خطرے سے دوچار جنوبی سوڈان میں امن فوج کے چار ہزار اہلکار بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نےخانہ جنگی کے خطرے سے دوچار جنوبی سوڈان میں امن فوج کے چار ہزار اہلکار بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔ سوڈان کے صدر سالوا کر کا نے اقوام متحدہ کے فیصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس معاملے میں اقوام متحدہ سے تعاون نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک کو اقوام متحدہ کے ہاتھوں میں نہیں جانے دیں گے۔ 2011میں آزاد ہونے کے بعد سے سوڈان میں امن فوج کے 12 ہزار فوجی پہلے ہی موجود ہیں۔
جولائی میں شروع ہونے والی خونریز لڑائیوں کے باعث 70ہزار افراد سوڈان سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

News ID 1866182

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha