11 جولائی، 2016، 3:56 PM

جنوبی سوڈان میں متحارب گروہوں کی جھڑپوں میں 270 افراد ہلاک

جنوبی سوڈان میں متحارب گروہوں کی جھڑپوں میں 270 افراد ہلاک

جنوبی سوڈان میں حکومتی فوج اور باغی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 270 تک پہنچ گئی ہے۔ اقوام متحدہ نے لڑائی ختم کرانے کے لیے پڑوسی ممالک سے مدد کی اپیل کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں حکومتی فوج اور باغی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 270 تک پہنچ گئی ہے۔ اقوام متحدہ نے لڑائی ختم کرانے کے لیے پڑوسی ممالک سے مدد کی اپیل کی ہے۔جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں صدر سلوا کییر کی سرکاری فوج اورنائب صدر ریک ماچر کی حامی فورسز کے درمیان جمعرات سے جاری شدید جھڑپوں میں270  افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان کی صورتحال پر اجلاس کے دوران متفقہ قرارداد کی منظوری دی ہے جس میں پڑوسی ممالک سے لڑائی ختم کرانے کے لیے مدد اور ضرورت پڑے تو اضافی فوجی دستے بھیجنے کی اپیل کی گئی ہے۔
 

News ID 1865410

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha