9 اگست، 2016، 5:08 PM

ترک صدر اردوغان کی روسی صدر پوتین سے ملاقات

ترک صدر اردوغان کی روسی صدر پوتین سے ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائي امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ  ملاقات کی ہے ملاقات میں  دوطرفہ تعلقات ، علاقائي امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترک صدر کا کہنا ہے کہ وہ روس کے ساتھ نئے سرے سے تعلقات کا آغاز کرنے والے ہیں۔ترک صدر طیب اردوغان ملک میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار غیر ملکی دورے پر روس پہنچ گئے ہیں۔جہاں انہوں نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوتین سے ملاقات کی ۔ اردوغان نےروس روانگی سے پہلے میڈيا سے گفتگو میں روسی صدرپوتین کو اپنا’دوست‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ روس کے ساتھ اپنے تعلقات کا نیا دور شروع کرنا چاہتے ہیں۔
روس کی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہایہ دورہ دوطرفہ تعلقات میں ایک سنگِ میل کے ثابت ہوگا ۔نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایردوان نے پیوٹن کو بار بار پیارے اور قابل احترام کہہ کر مخاطب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ''روس ،ترکی تعلقات کا ایک نیا صفحہ کھولا جائے گا۔اس نئے صفحے میں فوجی ،اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا فروغ شامل ہوگا''۔ادھر روسی صدر کا بھی کہنا ہے کہ صدر اردوغان کا ترکی کے پیچيدہ حالات کے باوجود روس کا دورہ اہمیت کا حامل ہے اور صدر اردوغان کے ساتھ بہت سے معاملات پر بات چیت اور تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ترکی کی جانب سے روسی طیارہ گرائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے جس پر بعد میں ترک صدر نے معافی مانگ لی تھی۔


 

News ID 1866107

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha