مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے ہیلری کیلنٹن کی تعریف کے پل باندھتے ہوئےکہا ہے کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے ہلیری کلنٹن سے زیادہ قابل کوئی اور امیدار نہیں ہے۔ فلا ڈلفیا میں جاری ڈیمو کریٹک پارٹی کے کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے باراک اوبامہ کا کہنا تھا کہ حقیقی لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنے منصوبوں کے ساتھ تمام رکاوٹوں کو توڑ دیتا ہے جیسے ہلیری کلنٹن ایک حقیقی اور بہادر لیڈر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ بہت بڑا ملک ہے اور ہماری پالیسیوں کی وجہ سے ایران کے ساتھ جوہری تنازع کا مسئلہ حل ہوا، میں آپ لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہماری طاقت و عظمت، ڈونلڈ ٹرمپ پر منحصر نہیں، چاہے جتنی بھی مشکلات آجائیں اور لوگ جتنا بھی ہلیری کو نیچا دکھانے کی کوشش کر لیں، امریکہ کو چلانے کے لئے ہلیری کلنٹن سے زیادہ قابل کوئی مرد اور عورت نہیں ہے، کالے، گورے، بوڑھے، جوان اور مہاجر سب ہلیری کلنٹن کے ساتھ ہیں۔
امریکی صدر نےکہا کہ ہم نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو منطقی انجام تک پہنچایا، اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن ’نیپچون اسپیر‘ میں ہلیری میرے ساتھ بیٹھی تھیں اور آپریشن کے لئے انھوں نے ہی زور دیا تھا، ہلیری ایک وسیع النظر رہنما ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ وہ داعش کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔ انھوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جب کہتے ہیں کہ امریکا کی فوج تباہ کن ہے تو دراصل وہ امریکا کو کمزور تصور کرتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس نہ تو کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی وہ حقیقت پسندانہ شخص ہیں۔
آپ کا تبصرہ