15 جولائی، 2016، 11:59 PM

شام کو عرب لیگ کی رکنیت کی کوئی ضرورت نہیں

شام کو عرب لیگ کی رکنیت کی کوئی ضرورت نہیں

شام کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ شام کو عرب لیگ کی رکنیت کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ عرب لیگ میں بعض ممالک شام کے خلاف گھناؤنی سازش میں ملوث اور دہشت گردوں کے حامی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ شام کو عرب لیگ کی رکنیت کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ عرب لیگ میں بعض ممالک شام کے خلاف گھناؤنی سازش میں ملوث اور دہشت گردوں کے حامی ہیں۔ اس سے قبل عرب لیگ کے نئے سکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا تھا کہ شام نے عرب لیگ میں رکنیت کے سلسلے میں کوئی درخواست نہیں دی ہے۔ شامی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شام کو عرب لیگ کی رکنیت کی کوئي ضرورت نہیں ہے کیونکہ عرب لیگ اپنے اہداف سے بہت دور جاچکی ہے اور وہ صرف امریکہ اور سعودی عرب کی ایک ذیلی تنظیم بن گئی ہے۔

شامی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جب تک عرب لیگ سعودی عرب کے تسلط میں ہے تب تک شام اس لیگ میں اپنی رکنیت کی درخواست نہیں دےگا ۔ شامی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے عراق، شام، لیبیا ، بحرین اور یمن میں بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور عرب لیگ میں ایسے خونخوار ملک کی موجودگی میں شام کو اس کی  رکنیت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

News ID 1865521

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha