مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان مذکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گلبدین حکمت یار کی جماعت حزب اسلامی اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات گزشتہ 4 ماہ سے جاری تھے جو اب ناکام ہوگئے ہیں جن کی ایک بڑی وجہ افغانستان میں موجود امریکی اور دیگر اتحادی افواج کا انخلا ہے۔بی بی سی کے مطابق امن مذاکرات میں شریک رکن نے افغان حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کو افغان عوام کی بدقسمتی قرار دیا ہے جب کہ رکن کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے افغان عوام کو طویل مدت کے بعد اچھی خبر سننے کو مل رہی تھی جس پر وہ خوش تھے۔ذرائع کے مطابق حزب اسلامی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ بھی جاری کی تھی جس میں مذاکرات کی ناکامی کو ’’امن مذاکرات کے دشمنوں کی کامیابی‘‘ قرار دیا گیا تھا جب کہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ افغان حکومت نے مذاکرات میں کئی بار نئی شرائط رکھیں لیکن ہم نے افغان عوام کے مفاد میں ان شرائط پر آمادگی کا اظہار کیا۔
![افغان حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان مذکرات ناکام افغان حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان مذکرات ناکام](https://media.mehrnews.com/d/2016/04/06/3/2040911.jpg?ts=1486462047399)
ذرائع کے مطابق افغان حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان مذکرات ناکام ہوگئے ہیں۔
News ID 1865090
آپ کا تبصرہ