مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے خصوصی مندوب رچرڈاولسن نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان اپنےپڑوسی ممالک کے خلاف سرگرم طالبان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کررہا ہے بلکہ انھیں پناہ اور سہولیات فراہم کررہا ہے۔اولسن کے مطابق پاکستان کامستقبل اس وقت تک شاندارنہیں ہوگاجب تک وہ طالبان کےخلاف کارروائی نہیں کرےگا۔
واشنگٹن میں تھنک ٹینک سےخطاب کرتےہوئےرچرڈاولسن نے آپریشن ضرب عضب کوسراہا مگر افغان طالبان اورحقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر براہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت تک محفوظ نہیں ہوگاجب تک دہشت گردتنظیموں کےخلاف کارروائی نہیں کی جاتی۔
افغانستان میں ہندوستانی مداخلت سےمتعلق پاکستان کےاعتراضات کواولسن نےمستردکرتےہوئے کہا کہ ہندوستان افغانستان میں فوجی معاونت اورتعمیری کردار ادا کررہا ہے۔
امریکہ کے خصوصی مندوب رچرڈاولسن نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان اپنےپڑوسی ممالک کے خلاف سرگرم طالبان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کررہا ہے بلکہ انھیں پناہ اور سہولیات فراہم کررہا ہے۔
News ID 1864915
آپ کا تبصرہ