13 جون، 2016، 2:12 AM

آرلینڈو میں فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی اور نفرت پر مبنی تھا

آرلینڈو میں فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی اور نفرت پر مبنی تھا

امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ آرلینڈو میں فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی اور نفرت پر مبنی ہے۔ اوریہ امریکی تاریخ میں فائرنگ کا خونریز ترین واقعہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ آرلینڈو میں فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی اور نفرت پر مبنی ہے۔ اوریہ امریکی تاریخ میں فائرنگ کا خونریز ترین واقعہ ہے۔
امریکی قوم سے خطاب میں صدر اوبامہ نے کہا کہ ایف بی آئی دہشت گردی کے واقعے کا جائزہ لےرہی ہے، امریکی عوام اس واقعے پر گہرے دکھ میں ہیں۔ وہ مرنے والوں کےلواحقین کےدکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ 
انہوں نے کہا کہ آج ہم بطور امریکی شہری درجنوں بے گناہ افراد کی خوفناک اور خونریز ہلاکتوں پر اپنے غم میں متحد ہیں ۔ ہم اُن کے گھر والوں کے لیے دعا گو ہیں جو ٹوٹے ہوئے دلوں کے ساتھ ہم سے جواب مانگ رہے ہیں۔ ہم آرلینڈو کے عوام کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے شہر میں خوفناک حملہ برداشت کیا۔ 
صدر اوبامہ نے کہا کہ اگرچہ تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں تاہم ہمیں اتنا علم ہے کہ یہ ایک دہشت گردی اور نفرت پر مبنی واقعہ ہے۔ اور بطور امریکی شہری ہم اپنے عوام کے دکھ، غم اور غصے میں متحد ہیں اور عوام کے تحفظ کے اپنے عزم میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ افغان نژاد امریکی شہری عمر متین نے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو کے نائٹ کلب پر حملہ کرکے 50 افراد کو ہلاک اور 53 کو زخمی کردیا۔ ذرائع کے مطابق تمام وہابی دہشت گرد تنظیمیں سعودی عرب کی سلفی وہابی تکفیری فکر سے منسلک ہیں اور سعودی عرب امریکہ سے منسلک ہے اور دنیا بھر میں جاری دہشت گردانہ کارروائيوں میں امریکہ اور سعودی عرب کا باہمی تعاون شامل ہے۔

News ID 1864706

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha