مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ میں تیز رفتاری کے باعث الٹنے والی بس میں آگ لگنے کے نتیجے میں اس میں سوار 11 اساتذہ زندہ جل گئے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے قریب مرکزی شاہراہ چونبری پر مسافر وین بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 11 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ڈرائیورسمیت 5 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تھائی لینڈ کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین میں سوار تمام افراد مقامی اسکول میں استاد تھے۔ بچ جانے والے 4 مسافروں کا بیان ہے کہ وین کا ٹائر پھٹ جانے کے باعث وین ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر الٹ گئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ