9 جون، 2016، 1:12 AM

پٹھان کوٹ حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

پٹھان کوٹ حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

امریکی صدر باراک اوبامہ نے پاکستان سے 2008 کے ممبئی اور 2016 کے پٹھان کوٹ حملے میں ملوث دہشت گردون کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ  نے پاکستان سے 2008 کے ممبئی اور 2016 کے پٹھان کوٹ حملے میں ملوث دہشت گردون کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ہندوستانی وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں دونوں رہنماؤں نے القاعدہ، داعش، جیش محمد، لشکر طیبہ، اور  دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف تعاون میں مزید مضبوطی لانے کے عزم کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی سے انسانیت کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیرس سے لیکر پٹھان کوٹ اور برسلز سے لیکر کابل تک دہشت گرد حملوں کی مذمت کی۔وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مماثلت رکھنے والے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے پیچھے عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ ان کے انفراسٹرکچر کو ختم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ خود دہشت گردی کا محور ہے امریکہ نے طالبان ، القاعدہ اور داعش دہشت گرد تنظیموں کو تشکیل دیا اور ان دہشت گرد تںظیموں کی تشکیل میں اسے سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل رہی ہے۔

News ID 1864614

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha