2 جون، 2016، 7:38 AM

طالبان کے نئے ر ہنما ملا ہیبت اللہ کو مذاکرات سے دلچسپی نہیں

طالبان کے نئے ر ہنما ملا ہیبت اللہ کو مذاکرات سے دلچسپی نہیں

افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل چارلس کلیولینڈ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے نئے سربراہ کے انتخاب کے بعد اب امن مذاکرات کا انعقاد مشکل ہوگیا ہے کیونکہ ملا ہیبت اللہ ایک سخت گیر رہنما ہیں جنہیں مذاکرات میں دلچسپی نہیں ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل چارلس کلیولینڈ نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ افغان طالبان کے نئے سربراہ کے انتخاب کے بعد اب امن مذاکرات کا انعقاد مشکل ہوگیا ہے کیونکہ ملا ہیبت اللہ ایک سخت گیر رہنما ہیں جنہیں مذاکرات میں دلچسپی نہیں ہے ۔ امریکی جنرل نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن اور جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات فی الحال مستقبل قریب میں ہوتے نظر نہیں آتے کیونکہ طالبان کی جانب سے ملا ہیبت اللہ کو نیا رہنما منتخب کیے جانے کے بعد اب اس کا امکان کم ہے ۔ افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ ایک سخت گیر رہنما ہیں اور انہیں مذاکرات میں زیادہ دلچسپی نہیں ہے ۔

News ID 1864447

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha