مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ابوظہبی کی تیل کمپنیوں نے عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت گرنے کی وجہ سے ہزاروں غیر ملکی کارکنوں کو ملازمتوں سے فارغ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امارات میں تیل کی نجی کمپنیوں میں کام کرنے والے55 ہزار کارکن بے روزگار ہوگئے ہیں، اس طرح قطر کی پٹرول کمپنیوں نے عالمی مندی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمت کی وجہ سے غیر ملکی کارکنوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تیل کے شعبہ سے وابستہ کمپنیوں نے گزشتہ 10 سال کے دوران پہلی مرتبہ اتنے کارکنوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ یہ کمپنیاں مقامی لوگوں کو فرغ نہیں کرسکتیں۔
ابوظہبی کی تیل کمپنیوں نے عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت گرنے کی وجہ سے ہزاروں غیر ملکی کارکنوں کو ملازمتوں سے فارغ کردیا ہے۔
News ID 1864257
آپ کا تبصرہ