21 مئی، 2016، 12:05 PM

ترکی کی پارلیمنٹ کے ارکان کا استثنی ختم

ترکی کی پارلیمنٹ کے ارکان کا استثنی ختم

ترکی کی پارلیمنٹ نے نئے قانون کی منظودی دیدی ہے جس کے تحت ارکان پارلیمنٹ کو کسی بھی مقدمے میں حاصل استثنی ختم کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی پارلیمنٹ نے نئے قانون کی منظودی دیدی ہے جس کے تحت ارکان پارلیمنٹ کو کسی بھی مقدمے میں حاصل استثنی ختم کردیا گیا ہے۔ ترک پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے دوران 550 ارکان میں سے 374ارکان نے بل کے حق میں ووٹ دیا۔
 بل کی منظوری سے 148 ارکان کے خلاف کارروائی کی راہ ہموار ہو گئی ہے جن میں سے زیادہ تر ارکان کا تعلق اپوزیشن جماعتوں اور سنی کردوں سے ہے ۔ ترک صدر طیب اردوغان نے بل کی منظوری کو تاریخی قرار دیا ہے۔ سنی کرد ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ اپوزیشن کے ارکان کو ایوان سے نکالنے کا ایک اقدام ہے۔

News ID 1864168

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha