17 مئی، 2016، 4:54 PM

ویانا میں شام کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

ویانا میں شام کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کی موجودگی میں شام کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کی موجودگی میں  شام کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق شام  سے متعلق کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران ، روس، امریکہ، جرمنی، برطانیہ اٹلی ، آسٹریلیا ، سعودی عرب، ترکی، مصر، اردن، عمان ، لبنان کے وزراء خارجہ،  شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے ، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ ، عرب لیگ کے سکریٹری جنرل اور کینیڈا، فرانس، قطر،امارات، عراق، چين، جاپان ، ہالینڈ ، اسپین اور اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔ اس اجلاس کے انتظامی فرائض روس و امریکہ کے وزراہ خارجہ اور شام کے امور میں اقوام متحدہ  کے نمائندے مشترکہ طور پر انجام دے رہے ہیں۔

News ID 1864075

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha