مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں گزشتہ دوروز سے آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 50افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں کی ہے جبکہ ڈھاکہ میں دو طالب علم فٹبال کھیلتے ہوئے آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہو گئے ۔ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ایسے حادثے پیش آ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس مارچ کے مہینے سے لے کر اب تک 90 افراد آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیںجبکہ 2015 میں ایسے حادثوں کا نشانہ 51 افراد بنے تھے۔
بنگلہ دیش میں گزشتہ دوروز سے آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 50افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1864011
آپ کا تبصرہ